ٹورنٹو (پ ر) گزشتہ چھ سالوں کی کامیابی کے بعد ساتواں فیملی ڈے گالہ ڈنر بھی بہت کامیابی کے ساتھ پیش کیا گیا۔ پروگرام کو انتظامی لحاظ سے بہت سراہا گیا۔ میوزیکل انٹرٹیمنٹ کو جبران ہاشمی نے آرگنائز کیا۔ فنکاروں میں جبران ہاشمی، طلحہ مسعود، Mohua، کی بورڈ پر مجاہد علی نے اپنی مہارت سے پروگرام کو خوبصورتی سے لوگوں کو محظوظ کیا۔ اس پروگرام کو جن اسپانسرز نے تعاون دیا ان میں سید لاءآفس، ثروت احمد (رئیل اسٹیٹ)، المدینہ جیولرز، لائف ٹائمز فنانشیل، چیکوز، عافیہ خان (Decore) کاظمی امیجز، فرسٹ چوائس، گلوبل فناشیل (الماس الیاس) Zeenine Media شامل ہیں۔ سہیل صدیقی نے میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کامیابی کی وجہ ان ڈیجیٹل اینڈ پرنٹ میڈیا کا بھی بہت شکریہ ادا کیا جن میں کینیڈا ون ٹی وی، ٹورنٹو 360، Kacy Chohan TV promotion، ریڈیو ساز و آواز، ریڈیو زندگی، پرنٹنگ میڈیا سے پاکستان ٹائمز، اردو پوسٹ، ایشین نیوز، اردو ٹائمز شامل ہیں۔
7th Annual Family Day Gala Dinner
میں بھرپور طور پر لوگوں نے شرکت کی اور ایونٹ Sold Out قرار پایا۔ بچوں نے بہت انجوائے کیا، بچوں کا Segment یمنا صدیقی نے آرگنائز کیا جب کہ پروگرام کی میزبانی ٹی وی، ہوسٹ اویس اقبال نے بڑی خوبصورتی سے انجام دی۔ پروگرام میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں شفقت علی، قادیر شاہ، سید محسن رضا، انیس صدیقی، ثمینہ احمد، عطیہ صدیقی، شیخ احمر، عدنان علوی، عامر شمسی، محمد ندیم، سید توصیف، Kacy Chohan ، کامران علی، کامران قریشی، محمد جاوید، فروغ صدیقی، بابر سید، تسنیم ذکی شامل ہیں۔
645