660

بے بی بلاول اپنے والد سے پوچھیں بغیر محنت ارب پتی کیسے بن گئے، عمران خان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری سے کہا ہے کہ اپنے والد آصف زرداری سے پوچھیں کہ وہ بغیر محنت ارب پتی کیسے بن گئے۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے کراچی کے حالات پر بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پینے کے پانی میں سیوریج کا پانی ملا ہوا ہے، شہر میں 650 مقامات ہیں جہاں سے کھیتوں کو پانی دیا جارہا ہے ان میں سیوریج کا پانی ملا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بے بی بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں 10 سال کراچی میں آپ کی حکومت رہی، لیکن آپ کراچی والوں کو پانی بھی نہیں دے سکے، دس سال میں کراچی اور اندرون سندھ میں کوئی ایک چیز بتائیں جو آپ نے ٹھیک کی ہو، بلاول اپنے والد آصف زرداری سے پوچھیں کہ بغیر محنت کئے وہ کیسے ارب پتی بن گئے، یہ بتائیں 10سال میں پیپلز پارٹی نے کون سی بنیادی ضروریات پوری کیں۔
بعدازاں کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات میں نواز اور زرداری دونوں کی وکٹیں اکٹھی گراؤں گا، آصف زرداری اور نوازشریف ملکی حالات کے ذمے دار ہیں، قوم مقروض ہو رہی ہے، لیکن دونوں گھرانے مضبوط ہو رہے ہیں، 20 سال پی پی پی کو مسلسل سندھ حکومت ملی، لیکن انھوں نے کون سا ادارہ ٹھیک کیا، ہم کراچی کےلوگوں کو متبادل قیادت دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں