اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) عمران خان اور حکومت کی ڈھیروں حماقتوں کے باوجود موجودہ ملکی صورت حال عمران خان کے حق میں ہے، روس کی امریکہ اور یورپی ممالک سے تناﺅ نے حالات کو ایک ایسی نہج پر ڈال دیا ہے کہ پاکستانی فوج بھی کسی سیاسی تبدیلی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ چونکہ موجودہ حالات میں عمران خان ہی وہ واحد شخص ہیں جو امریکہ کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوسکتے ہیں۔ اور یہی بات فوج کے حق میں جاتی ہے، کیونکہ افغانستان میں پسپائی کے بعد امریکہ پاکستانی فوج کو سبق سکھانے کے چکر میں ہے اور دوسری جانب پاکستان، چائنا اور روس کے اتحاد کو بھی توڑنا چاہتا ہے۔
185