ریاض: تیسری صدی ہجری میں لکھا گیا قرا?ن کریم کا قلمی نسخہ ریاض میں منعقد ہونے والے کتب میلے میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
میڈیا کے مطابق قرآن کریم کے اس قلمی نسخے کو شیشے کے خوبصورت بکس میں رکھا گیا ہے 1100برس قدیم نسخے کا آغاز سورتہ آل عمران کی 50 ویں آیت سے ہوتا ہے جبکہ سورتہ عبس پر ختم ہو تا ہے۔ قدیم ترین نسخے میں مختلف رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے جس میں اعراب کیلیے جدا جدا رنگ استعمال کیے گئے ہیں۔ تشدید کی علامت کیلیے ہرا رنگ استعمال ہوا ہے، ہمزہ کو پیلے رنگ سے لکھا گیا ہے جبکہ آیات کی تحریر سیاہی سے کی گئی ہے۔