77

تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

ساوتھمپٹن: پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
بائیو سکیور ماحول میں کھیلی جانے والی سیریز کا تیسرا معرکہ ساوتھمپٹن میں کھیلا جارہا ہے۔ انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے ابتدائی اوورز میں ہی رورے برنز کو پویلین بھیج کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی، وہ صرف 6 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے، دوسری کامیابی یاسر شاہ کے حصے میں آئی، ڈوم سیبلی 22 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔
قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور بارش کی نذر ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے جب کہ انگلینڈ نے صرف ایک تبدیلی کرتے ہوئے سام کیورن کی جگہ جوفرا آرچر کو واپس ٹیم میں شامل کیا ہے۔
واضح رہے مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے غیر متوقع فتح حاصل کی جب کہ ساوتھمپٹن ٹیسٹ بارش اور خراب موسم کی نذر ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں