اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت عارف علوی کے درمیان ہونے والی ملاقات جو کہ 20 منٹ جاری رہی۔ دونوں شخصیات نے اپنی پارٹی پالیسی اور موقف کو بیان کیا۔ پی ٹی آئی کے فوری انتخابات کرانے کے مطالبہ پر بھی غور کیا گیا اور پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے نکتہ نظر کو بھی اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی کے سامنے رکھا۔یوں طے پایا کہ دونوں جماعتوں میں مذاکرات کے ذریعہ کوئی لائحہ عمل طے کیا جائے تاکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک صفحہ پر ہونا ضروری ہے۔ اب اگر یہ باہمی چپقلش جاری رہی تو ملک مزید بدترین معاشی صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے جس کے بعد حالات کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔ حکومت نے سعودی عرب سے بھی امداد کا دوبارہ مطالبہ کیا ہے اور اگر سیاسی جماعتوں میں ورکنگ ریلیشن شپ قائم نہ ہوا تو کوئی بھی ملک پاکستان کی امداد کرنے پر رضا مند نہ ہوگا۔ اس لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اس وقت پاکستان کی خاطر مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ یہی وقت اور حالات کا تقاضا ہے۔
207