واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے بھاگے ہوئے دہشتگردوں کے تعاقب میں پاکستان میں داخل نہیں ہوگا۔
رپورٹکے مطابق پینٹاگان اور امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتا کہ وہ افغانستان سے بھاگے ہوئے دہشتگردوں کے تعاقب میں پاکستان میں کوئی کارروائی کرے۔
امریکا نے افغانستان سے بھاگے ہوئے دہشتگردوں کے تعاقب میں پاکستان میں کوئی کارروائی کرنے کے امکان کو رد کردیا ہے تاہم اسلام آباد سے مزید اقدامات کا مطالبہ بھی کردیا۔