637

راہول گاندھی نے مودی کو کرپشن سے تشبیہ دے دی

بھارت میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی کو کرپشن سے تشبیہ دے دی۔
نئی دہلی میں کانگریس پلینری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بینکوں کو لوٹنے والے نیرو مودی کے نام میں بھی بھارتی وزیراعظم کا نام آتا ہے، کرکٹ میں سب سے کرپٹ آدمی للیت مودی کے نام میں بھی بھارتی وزیراعظم کا نام آتا ہے لہٰذا مودی دراصل سرمایہ دار دوستوں اور وزیراعظم بھارت کی ملی بھگت کا نام ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ بی جےپی اورآرایس ایس اقتدارکی جنگ لڑنےکےلیےبنی ہیں، کانگریس سچ کی لڑائی کے لیے بنی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی مسلمان جوکبھی پاکستان نہیں گئےبی جےپی انہیں کہتی ہےیہ مسلمان بھارت سےتعلق نہیں رکھتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ خواتین کو کہتے ہیں کہ مناسب لباس پہنیں،کرپٹ اور طاقتور لوگ ہمارے ملک پر قابض ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں