542

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پرسوچی کو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا، زید رعدالحسین

لندن: اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سابق سربراہ زید رعدالحسین کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے بعد آنگ سانک سوچی کو مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سابق سربراہ زید رعدالحسین نے کہا کہ میانمار میں فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھانے جانے والے مظالم پر میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا۔
زید رعدالحسین کا کہنا تھا کہ سوچی نے اس معاملے پر جو معذرت خواہانہ رویہ اختیارکیا وہ انتہائی قابل افسوس ہے اس سے بہتر تھا کہ وہ خاموش رہتیں حالانکہ رہنما کے طور پر وہ بہت کچھ کرنے کی پوزیشن میں تھیں۔
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو میانمار فوج کی ترجمانی کرنے کے بجائے مسلمان اقلیت کے حق میں بات کرنی چاہیے تھی اور فوج کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کی مذمت کرنی چاہیے تھی مگر وہ ان کا دفاع کرتی رہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا اپنی حالیہ رپورٹس میں کہنا تھا کہ میانمارکے آرمی چیف اوردیگر اعلیٰ فوجی افسران روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں جب کہ آنگ سان سوچی ان مظالم کو روکنے میں ناکام رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں