امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آج سے براعظم افریقہ کا پہلا سرکاری دورہ شروع کر رہے ہیں۔
ریکس ٹلرسن کی پہلی منزل ایتھوپیا ہو گی، جہاں وہ افریقی یونین کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے۔جس کے بعد وہ کینیا، جبوتی، چاڈ اور نائیجیریا بھی جائیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اس دوران وہ سیکورٹی معاملات پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ اس خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے تناظر میں امریکی وزیر خارجہ کے اس دورے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
685