سابق چیف جسٹس: ثاقب نثار کی آڈیو کی دُرستگی کی تصدیق 9

سابق چیف جسٹس: ثاقب نثار کی آڈیو کی دُرستگی کی تصدیق

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کو امریکی ادارے نے درست قرار دے دیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ آڈیو میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور یہ درست ہے۔ واضح رہے کہ گیرٹ ڈسکوری نامی امریکی کمپنی کو میڈیا فرانزک میں مہارت حاصل ہے اور ان کے پاس سرکردہ ماہرین کی ٹیم ہے جس کے پاس امریکی عدالتوں کے سامنے شواہد پیش کرنے، ان کا تجزیہ کرنے اور عدالتی گواہی کا طویل تجربہ ہے۔ آڈیو میں ایک لمحہ کا بھی رخنہ نہیں اور اگر اسپکٹوگرام میں کوئی رخنہ ہوتا تو آڈیو کے دوران سیاہ رنگ کا خلاءموجود ہوتا جو کہ اس آڈیو میں نہ ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ آڈیو درست ہے۔ دوسرے ریکارڈنگ کے 2 اعشاریہ 8 سیکنڈ بعد ریکارڈنگ بٹن کے کلک کی آواز سنائی دیتی ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ فیکٹ فوکس نے آڈیو دو ماہ قبل حاصل کی تھی اور ملٹی میڈیا فرانزک میں مہارت رکھنے والی ایک معروف امریکی کمپنی سے اس کی تصدیق شدہ ہونے کی جانچ کرائی تھی۔ فرم کی تجزیاتی رپورٹ آڈیو فائل کی صداقت اور درستگی کی تصدیق کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ اس آڈیو میں کسی بھی طرح کی کوئی کاٹ پیٹ نہیں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں