624

سعیدہ وارثی یہودی اخبارکےخلاف ہتک عزت کامقدمہ جیت گئیں

برطانوی دارالامراکی ٹوری رکن سعیدہ وارثی یہودی اخبارکےخلاف ہتک عزت کامقدمہ جیت گئیں،اخبار نے معذرت کرلی ، 20 ہزار پاﺅنڈز ادا کرے گا۔
اخبارکی جانب سے سعیدہ وارثی پرالزام لگایاگیاتھاکہ وہ داعش کی صفائی پیش کرتی ہیں اورانہوں نے داعش میں شامل برطانوی مسلمانوں کیخلاف کارروائی کی مخالفت کی۔
میڈیا سے گفتگو میں سعیدہ وارثی نے کہا کہ مسلمان انتہاپسندی کی حمایت نہیں کرتے اور مجھ پرداعش کے حملوں کی حمایت کرنے کاالزام لگایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بار بار آرٹیکل چھاپے گئے جس پر لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا اورمیری ساکھ کونقصان پہنچا مگر اب اخبار نے قبول کر لیا ہے اور صفحہ اول پر معذرت بھی شائع کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اخبارمجھے20ہزارپاﺅنڈکاجرمانہ اداکرےگاجوفلاحی ادارے کو دوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں