ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی ایکشن فلم ’ریس تھری ‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔
بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کے مداحوں کو ان کی ہر فلم کا بے چینی سے انتظار رہتا ہے اور جب سے انہوں نے فلم ’ریس ‘ کے تیسرے سیکوئل میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے تب سے مداحوں کی خوشی قابل دید ہے اور اسی خوشی کو مد نظر رکھتے ہوئے سلو میاں نے فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا۔
Is hafte milata hoon #Race3 ki family se … mera naam hai Sikander. Selfless over selfish . #Race3ThisEid @tipsofficial @SKFilmsOfficial pic.twitter.com/FAP4FAQkoc
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) March 19, 2018
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کا پوسٹر جاری کردیا جس میں وہ چشمہ لگائے،کاندھے پر کورٹ اور ہاتھ میں پسٹل لیے کھڑے ہیں جب کہ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اس ہفتے ملاتا ہوں ریس تھری کی فیملی سے اور میرا نام ہے سکندر۔
واضح رہے کہ معروف کوریو گرافر ریمو ڈیسوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ساتھ جیکولین فرنینڈس مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم میں انیل کپور، بوبی دیول بھی دکھائی دیں گے۔ فلم 15 جون 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔