اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومت کو آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں6 ماہ مشروط توسیع کی اجازت دیدی۔
ذرائعکے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور اور بیرسٹر فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوگئے۔
