اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوں کی وجہ سے نیب جارہے ہیں، جمعرات کے روز عمران خان جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے جوکہ میرے لیے اعزازکی بات ہے، عمران خان سے بھائیوں والے تعلقات ہیں. تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوں کی وجہ سے نیب جارہے ہیں، سابق وزیراعظم نے ملکی خزانے کو لوٹا میں نے بطور وفاقی وزیر جو ریسرچ کی وہ دی اس پر اب نیب نے فیصلہ کرناہے۔
شیخ رشید نے بلاول کے ٹرین مارچ پر طنز کرتے ہوئے کہا مجھے بلاول کو ٹرین پر لانا تھا میں اس کام میں کامیاب ہوگیا، چند سو لوگوں کو ٹرین پر سوار کرکے وہ خود کو ہیروسمجھ رہے ہیں ، کرپشن ان کی سیاست کی چتا کو آگ لگادےگی، آج نوازشریف کیس کا اہم فیصلہ ہے جوقانون اور آئین کہے گاوہی ٹھیک ہوگا. وزیر ریلوے نے کہا جمعرات کے روز عمران خان جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، میرے لیے اعزازکی بات ہے، عمران خان سے بھائیوں والے تعلقات ہیں، انھوں نے میری ڈیوٹی ریلوے میں لگائی ہے اورمیں اپنا کام کررہا ہوں، میرا کسی کے ساتھ جھگڑا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہاتوگوادر اسٹیشن کاسنگ بنیاد 29 مارچ کورکھ دیں گے، کوئٹہ گوادرجا رہا ہوں، ریلوے اسٹیشن کی زمین خرید لی، ٹریک کی زمین خریدرہے ہیں. شیخ رشید نے کہا مجھے نہیں پتہ اس بار عید جیل میں کس کی ہوگی، یہ سب اللہ کی پکڑمیں آئے ہیں دونوں خاندانوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے، طاہر القادری نے بھی کہا اپنا کیس اللہ پرچھوڑ دیا، یہ اللہ کی پکڑمیں آگئے ہیں. یاد رہے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب راولپنڈی دفتر پہنچے تو صحافیوں سے گفتگو میں کہا میں ضمانت کا قائل نہیں، بٹھالیا توبیٹھ جاﺅں گا، لمبا پرچہ ہے، تمام سوالات کے جوابات دینا ممکن نہیں تھا، جوابات کے لیے سرکاری ریکارڈ درکار ہے، جس کے لئے سیکرٹری پیٹرولیم کو خط لکھا ہے۔
621