عالمی ماحولیاتی کانفرنس شروع، 40 عالمی راہنما شریک 125

عالمی ماحولیاتی کانفرنس شروع، 40 عالمی راہنما شریک

واشنگٹن: امریکی صدرجوبائیڈن نےلیڈرز کلائمیٹ س±مٹ 2021 کا آغاز کردیا ہے۔ جو بائیڈن کی سربراہی میں ہونے والی اس ورچوئل ماحولیاتی کانفرنس میں دنیا کے 40 عالمی راہنما شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی نمائندگی معاون خصوصی امین اسلم کررہے ہیں۔

وائٹ ہاو¿س میں ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے چلینجز سے نبزد آزما ہونا ہے۔ امریکا نے ماحولیاتی خطرات کم کرنے کے لیے 2023 تک کاربن کے اخراج کو پچاس فیصد تک کم کرنے کا اعلان کیا کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اثرات سے محفوظ بناناضروری ہوگیا، جس کےخطرات کم کرنے کے معاشی تقاضے بدلنا ہوں گے۔

انہوں نے عالمی راہنمائوں پر زور دیا کہ دنیا بھر میں گرین ملازمتیں فراہم کی جانی چاہئیں۔ براطانیہ نے 2035ءتک کاربن کے اخراج میں 78 فیصد تک کمی لانے کا اعلان کیا ہے تاہم دنیا میں سب سے زیادہ کاربن کا اخراج کرنے والے ممالک بھارت اورچین نے کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔

گلوبل کاربن پراجیکٹ 2020 کی رپورٹ کے مطابق چین سالانہ 2777 ملین ٹن کاربن خارج کرکے سرفہرست ہے، دوسرے پر امریکا ہے جہاں سالانہ 1442 ملین ٹن کاربن کا اخراج ہوتا ہے، تیسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں ہر سال 714 ملین ٹن کاربن خارج ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں