716

عامر لیاقت کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کو سیکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیٹ گیسٹ ہاو¿س میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے روک دیا۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، عمران خان نے سب سے پہلے مزارِ قائد پرحاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم مزار قائد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسٹیٹ گیسٹ ہاو¿س پہنچے جہاں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماو¿ں نے ان کا استقبال کیا۔ تاہم این اے 245 سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گیسٹ ہاو¿س کے باہر ہی روک دیا۔
صحافیوں کے سوال پر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ مجھے گیسٹ ہاو¿س میں جانے سے روکا نہیں گیا بلکہ میں وقت سے پہلے آگیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر مجھے کوئی تحفظات نہیں، اس بارے میں پارٹی قیادت ہی فیصلہ کرے گی۔ عمران خان کے دورہ کراچی میں تاخیر سے متعلق سوال پر عامر لیاقت نے جواب دیا دیر آید درست آید۔
عامر لیاقت حسین کافی دیر تک دروازے پر کھڑے انتظار کرتے رہے لیکن انہیں اندر جانے کی اجازت نہ ملی جس پر وہ مایوسی کا شکار ہوکر واپس روانہ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں