549

عمران خان نے جو کہا کر دکھایا، بیرون ملک سے 530 ملین روپے کی غیر قانونی دولت ریکور، قومی خزانے میں جمع، میڈیا رپورٹس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جو کہا وہ کر دکھایا جس پر انہیں خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، حکومت نے بیرون ملک سے غیر قانونی دولت واپس لانے کا وعدہ کیا تھا جس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، تفصیلات کے مطابق حکومت کے ریکوری یونٹ نے بیرون ملک سے پانچ سو تیس ملین روپے کی رقم ریکور کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ عمران خان نے بیرون ملک سے غیرقانونی دولت واپس لانے کا وعدہ کیا تھا جس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت کا ریکوری یونٹ پانچ سو تیس ملین روپے کی بڑی رقم ریکور کرنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ مزید ریکوریاں بھی کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم غیر ملکی جائیداد اور غیر ملکی اکاونٹس کی مد میں ریکور کی گئی جبکہ ریکور کی جانے والی تمام رقم قومی خزانے میں جمع کروادی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سب سے بڑی ریکوری سنگا پور میں آف شور اکاو¿نٹ کی مد میں کی گئی۔ بعض وجوہات کی بنا پرسنگاپور اف شوراکاونٹ کی تفصیلات کوخفیہ رکھا جارہا ہے۔ یہ رقم اکاو¿نٹ میں خفیہ طورپر رکھی گئی تھی۔ ریکوری ایف آئی آے، ایف بی آراوردوسرے اداروں کی مدد سے کی گئی ،چند ماہ میں سات ارب روپے سے زائد کی مزید ریکوری کا امکان ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چھوٹے پیمانے سے شروع ریکوری میں تیزی لانے کے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بیوروکریسی کے تاخیر ی حربوں کے باوجود ریکوری میں تیزی کے لئے قانونی رکاوٹیں دور کرنے پر کام جاری ہے۔ دوسری جانب حکومت نے بیرون ملک سے غیر قانونی رقم کی ریکوریوں کے آغاز کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے خطاب میں بیرون ملک موجود غیر قانونی رقم واپس لانے کا اعلان کیا تھا جس پر بعد ازاں ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی تھی، اور وزیر اعظم ہاو¿س میں یونٹ قائم کیا گیا تھا جس میں ایف آئی اے اور نیب کے نمائندے بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں