عمران خان کے لانگ مارچ کو خونی بنا دیا گیا، حملہ آور کون؟ 182

عمران خان کے لانگ مارچ کو خونی بنا دیا گیا، حملہ آور کون؟

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر کس نے حملہ کرایا؟ یہ سوال ہر پاکستانی شخص کے ذہنوں میں چل رہا ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر خیال کیا جارہا ہے کہ باہمی اختلاف کا فائدہ اٹھانے کے لئے اور فوج اور حکومت کو بدنام کرنے اور ملک میں انتشار برپا کرنے کے لئے بیرونی سازش کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایک ایسے موقع پر جب آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کو نشانہ بنایا گیا ہو۔

فیصل واوڈا کے ذریعہ پریس کانفرنس کراکر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہو کہ یہ مارچ خونی ہوگا اور پھر حکومتی عہدیداروں کے تیز و تند بیانات کی روشنی میں پہلا شک انہی اداروں پر اور حکومت پر جاتا ہے مگر یہ بات بعداز قیاس نہیں کہ باہمی چپقلش کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بیرونی قوت نے اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہو اور پاکستان کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلنا چاہتا ہو کیونکہ قوم جذباتی ہے اور یہ بہترین موقع ہے کہ چنگاری لگا کر تماشہ دیکھا جائے تاہم تحقیقات سامنے آنے تک ہمیں صبر اور تحمل سے کام لینا ہوگا اور اپنے جذبات کو قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کا فائدہ دشمن کو نہ پہنچ سکے اور ملک کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں