642

فلسطینی نوجوان نے گاڑی سے اسرائیلی فوجیوں کو کچل دیا، ایک ہلاک

مقبوضہ بیت القدس: فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
رپورٹکے مطابق جینن کے علاقے میں فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجی دستے پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک فوجی موقع پر ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ واقعے میں فلسطینی نوجوان بھی معمولی زخمی ہوا جس نے حملے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسرائیلی فوج نے تعاقب کر کے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوجیوں پر حملے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ یہودی آبادیوں کے قریبی علاقے جینن میں چھاپا مار کارروائی میں مصروف تھے، اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت اللکباہ کے نام سے ہوئی ہے جو جینن کے قریبی علاقے کا رہائشی ہے اور ایک سال قبل ہی اپنی سزا پورا کر کے جیل سے رہا ہوا تھا۔

اسرائیل نے حملہ آور شخص کے خاندان پر روزگار، تجارت اور اسرائیل آمد و رفت پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام پرمٹ معطل کردیئے ہیں۔ اسرائیل کے وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آور نوجوان کے لیے سزائے موت اور اس کا گھر مسمار کرنے کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس کی جانب سے یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے سو دن پورے ہونے پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جب کہ اقوام متحدہ میں بھی کثرت رائے سے امریکی فیصلے کو مسترد کیا جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں