مانچسٹر: لگاتار 13 ون ڈے سیریز فتوحات کا انگلش سلسلہ تھم گیا۔
آسٹریلیا نے انگلینڈ کا 5 برس سے اپنے گھر میں ناقابل شکست رہنے کا بھرم بھی توڑ دیا، سنچری میکرز گلین میکسویل اور الیکس کیری نے تیسرے میچ میں 212 رنز کی ریکارڈ شراکت سے کینگروز کو 3 وکٹ سے فتح دلادی۔
سیریز بھی1-2 سے مہمان ٹیم کے نام ہوگئی، 73 رنز پر 5 وکٹیں گنوانے والی ایرون فنچ الیون نے 303 رنز کا ہدف 7 وکٹ پر 2 بالز قبل ہی حاصل کرلیا۔
474