613

مانچسٹر، برمنگھم میں شدید برف باری، ہیتھرو ایئرپورٹ پر 150پروازیں منسوخ

مانچسٹر اور برمنگھم میں ایک بار پھر سربیئن ہواؤں کے ساتھ برف باری10 انچ تک ریکارڈ کی گئی۔ ہیتھرو ایئرپورٹ پر 150کے قریب پروازیں منسوخ کر دی گئیں،جبکہ برطانیہ کےجنوب مغربی حصوں میں کل شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں سربیا سے آنے والی سرد ہواﺅں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ برمنگھم اور مانچسٹر سمیت دیگر شہروں میں طوفانی ہواو?ں کے ساتھ برف باری ہوئی ہے اور 10انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سرد ہواﺅں کے باعث درجہ حرارت منفی 10 تک محسوس ہوگا جبکہ پیر کے روز برطانیہ کے جنوب مغربی شہروں میں دن بھر برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔
ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر 150کے قریب پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں جس کی وجہ سے 10ہزار کے قریب مسافر متاثر ہوئے ہیں۔
ہائی وے اتھارٹیز کی جانب سے ڈرائیوروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ غیر ضروری سفر نہ کریں اور دوران سفر فلڈ لائٹس استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں