شکاگو (رپورٹ: جمال صدیقی) مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے امریکی شہریوں کی آرگنائزیشنICIRRکی جانب سے شکاگو امریکہ میں ایک مظاہرہ ہوا جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ دوسرے ممالک کے شہریوں کو پولیس کی زیادتیوں سے بچایا جائے تمام شہریوں کو برابر کے حقوق دئیے جائیں چاہے وہ کسی ملک میں پیدا ہوئے ہوں۔ شہریت دینے کے عمل کو آسان بنایا جائے اور رنگ نسل کا امتیازی سلوک نا کیا جائے مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ لئے ہوئے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔
445