275

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد کل سے لیکر اب تک شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے، ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلواما کے علاقے ترال میں رات سے ہی بھارتی فوج نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر رکھا تھا جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد23 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں