ملک میں سیاسی بحران، آئی ایم ایف کا شکنجہ تنگ 175

ملک میں سیاسی بحران، آئی ایم ایف کا شکنجہ تنگ

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی بحران کو کم کرنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ نے اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے اور حکومت اور پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا ہے کہ مذاکرات کے ذریعہ مسائل کا حل نکالیں۔ یوں عمران خان کا دھرنا بھی چند روز کے لئے ملتوی ہوا ہے کہ حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے گی مگر سیاسی مبصرین کے مطابق سیاستدانوں کی باہمی چقپلش کے سبب ملک منجدھار سے نکلتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔ آئی ایم ایف کا گھیرا روز بروز تنگ ہو رہا ہے۔ ڈالر 199 پر پہنچ چکا ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اور یوں حکومت نے زندہ رہنے کے لئے کچھ آکسیجن حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ الیکشن ہو بھی گئے تو یہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کی حکومت لانے کے لئے ہوں گے اور یوں حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کے ہاتھ باندھ دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں