اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان عام آدمی کی زندگی آسان بنانے کی بات کرتے تھے تاہم منی بجٹ میں فائدہ ہوا ہے تو عمران خان کی اے ٹی ایم کو۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں غریب عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا، منی بجٹ سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا، بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافے سے غریب متاثر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے صرف انقلابی نعرے لگائے اور اقدامات نہیں کیے جب کہ عمران خان کو اپنے وعدوں پر قائم رہنا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان عام آدمی کی زندگی آسان بنانے کی بات کرتے تھے تاہم بجٹ میں فائدہ ہوا ہے تو عمران خان کی اے ٹی ایم کو، وزیراعظم ہاو¿س میں بھینسوں کی نیلامی سےمذاق بنا کیونکہ اشتہارات کےخرچ کو دیکھیں تونیلامی نقصان میں رہی۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ سے مایوسی ہوئی، یہ منی ڈرامہ ہے جو پی ٹی آئی کی عادت ہے، لگتا ہے تبدیلی والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بجٹ سے امیروں اور کالے دھن والوں کو فائدہ ہوا ہے، نان فائلرز کو چھوٹ دینا کسی اسکینڈل سے کم نہیں، ہم نے پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دلوائی، ہم نے چوہدری نثار جیسے اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین کمیٹی بنایا تاکہ کڑا احتساب ہو۔
608