228

مودی سرکار ایک بار پھر مسلم نسل کشی کی تیاری کررہی ہے، بھارتی صحافی

برلن: بھارتی صحافی ارون دتی رائے نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار تبلیغی جماعت کو ٹھہرا کر ہندووآں کے جذبات کو اکسایا جا رہا ہے جس سے مسلم کش فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بھارتی مصنفہ، صحافی اور سماجی کارکن ارون دتی رائے نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاوآ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرا کر ہندووآں کے جذبات کو اکسا رہی ہے جس سے حالات ایک بار پھر مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : بھارت کی مسلم دشمنی، تبلیغی جماعت کے امیر پر وائرس پھیلانے کے الزام میں مقدمات درج
بھارتی صحافی نے مزید کہا کہ مودی سرکار ہندوو¿ں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے جس سے مسلم کش فسادات کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس پر دنیا کو نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے عالمی قوتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا وائرس؛ دنیا بھر میں 1 لاکھ 52 ہزار سے زائد اموات، چین میں مزید ہلاکتوں کا انکشاف
ارون دتی رائے نے متنازع شہریت بل اور اس کی مخالفت کرنے والے مسلمان شہریوں اور مساجد کو انتہا پسند ہندووآAں کی جاب سے شہید کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی زیادہ دن گزرے جب دارالحکومت میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ مودی حکومت ایک بار تاریخ دہرانا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاو? الزام تبلیغی جماعت پر عائد کرتے ہوئے نظام الدین مرکز کے امیر محمد سعد کاندھالوی کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے اور قتل خطا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں