کراچی: نامور اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور اشمیت پٹیل سے شادی کی پیشکش کیوں ٹھکرائی۔
اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنی زندگی سے متعلق کئی باتیں کیں۔ میرا نے بتایا کہ وہ 10 سال کی عمر سے فلم انڈسٹری میں کام کررہی ہیں اور انڈسٹری میں جہاں ان کے کئی دوست ہیں وہی دشمن بھی ہیں۔ میرا نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ میں مادھوری ڈکشٹ اور لالی ووڈ میں اداکارہ نیلی اور مرینہ خان بہت پسند ہیں اور وہ ان کی طرح بننا چاہتی تھیں۔
میرا نے کیر یئر میں آنے والی مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ مشکلات تو زندگی کا حصہ ہیں اور سکون تو صرف قبر ملتا ہے۔ اچھی اور بری چیزیں سب زندگی کے ساتھ ساتھ ہیں۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے میرا سے پوچھا کہ مہیش بھٹ نے انہیں بالی ووڈ اداکار اشمیت پٹیل سے شادی کرنے کی پیشکش کی تھی جس پر میرا نے کہا کہ دراصل اشمیت پٹیل کا تعلق ایک ہندو فیملی سے تھا اور ہم سید ہیں لہٰذا ہماری شادی نہیں ہوسکتی تھی۔
میزبان نے میرا سے یہ بھی کہا کہ کیا آپ کو اداکار عمران ہاشمی نے بھی شادی کی پیشکش کی تھی جس پر میرا نے جواب دیاکہ میری فیملی نے اس شادی سے انکار کردیا تھا۔ اداکارہ میرا نے فواد خان کو کم دوست بنانے اور زیادہ میل جول نہ رکھنے والا شخص قرار دیا۔ میرا نے وزیراعظم عمران خان کو صاف اور شفاف شخص، نواز شریف کو اچھا لیڈر ، شہباز شریف کو کام کرنے والا اچھا سیاست دان اور بلاول بھٹو زرداری کو ہینڈسم قرار دیا۔
ماہرہ خان کے بارے میں میرا کا کہنا تھا کہ اگر ماہرہ اداکارہ نہ ہوتیں تو گھریلو خاتون ہوتیں جب کہ مہوش حیات ڈاکٹر یا ورکنگ وومن ہوتیں اس کے علاوہ اگر اداکارہ ریشم اداکارہ نہ ہوتیں تو میوزک کے شعبے میں کام کررہی ہوتیں۔ میرا نے اپنے بارے میں بتایا کہ اگر وہ اس انڈسٹری سے وابستہ نہ ہوتیں ٹیچر ہوتیں۔
322