اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی مشکلات کا شکار ہوا تو ملک مزید حصوں میں تقسیم ہو سکتا ہے اور آئی ایم ایف پاکستان کو ملنے والی امداد کو پاکستان کے ایٹمی صلاحیتوں کے خاتمہ سے مشروط کر سکتا ہے۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کو اسرائیل کی طرز پر ایٹمی سپورٹ فراہم کرے گا۔ بشرط یہ کہ پاکستان اپنے ایٹمی پلانٹ کو بند کردے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ فوجی قیادت نے خود کو نیوٹرل کرکے ملک انہی چوروں اور ڈاکوﺅں کے حوالے کردیا ہے جنہوں نے گزشتہ کئی دہائیوں ملک کو لوٹا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عمران خان کے لہجہ میں تلخی آتی جارہی ہے۔ سیاسی مبصرین کے خیال میں وسط جون میں ملکی حالات بگڑ سکتے ہیں اور اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پھر یہ حکومت حالات کو نہ سنبھال سکے گی اور ملک خانہ جنگ کا شکار ہو جائے گا۔
262