587

نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت آج پھر ہو گی

نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت آج پھر ہو گی ،سپریم کورٹ نے مفرور راﺅ انوار کی گرفتاری کے لیے 2 دن کی مہلت دیتے ہوئے آئی جی سندھ کو آج رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

گزشتہ سماعت پرآئی جی سندھ ا ے ڈی خواجہ نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ مفرور راﺅ انوار کی گرفتاری میں دو تین روز میں پیش رفت ہوجائے گی۔

راﺅ انوار کے بیرون ملک جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں جبکہ نقیب اللہ کے والد نے پیسے لے کر ڈیل کرنے خبروں کو مسترد کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں