652

وائٹ ہائوس کو فائرنگ کے بعد بند کردیا گیا

واشنگٹن: وائٹ ہائوس کے باہر فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کے بعد اسے بند کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کے باہر فائرنگ کی آواز سنی گئی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ہنگامی بنیادوں پر وائٹ ہائوس اور اس کے اطراف کے علاقوں کا محاصرہ کرلیا، وائٹ ہائوس کے دروازے بند کردیے گئے اور کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
امریکا خفیہ ایجنسی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر ایک شخص نے وائٹ ہائوس کے باہر خود کو گولی مار لی جس سے وہ شدید زخمی ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک مرد کے علاوہ کسی اور کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جب کہ میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمی کوطبی امداد دے رہی ہیں۔
میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہائوس میں نہیں ہیں اور وہ اس وقت فلوریڈا میں موجود ہیں۔ امریکی صدر کو وائٹ ہائوس کے باہر ہونے والی فائرنگ سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وائٹ ہائوس کے باہر فائرنگ اور تکلیف دہ واقعات کوئی غیر معمولی بات نہیں، اس کی حالیہ مثال 23 فروری کا واقعہ ہے جس میں ایک خاتون نے وائٹ ہائوس کے سیکیورٹی بیریئر سے گاڑی ٹکرا دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں