اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا، وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے وزیراعظم مودی سے مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہوں، دونوں ممالک کو اپنے عوام کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔
585