313

ومقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں کرنل اور میجر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک

سرینگر: ضلع کپواڑا میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑا میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہنڈوارا میں بھارتی افواج کی جانب سے آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جب کہ واقعہ کے بعد بھارتی افواج کی فائرنگ سے 2 کشمیری بھی شہید ہوگئے۔
واقعہ کے بعد علاقے میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ ا?پریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں