لاہور: تحریک انصاف کے 2023ءمیں دوبارہ اقتدار میں آنے کی پیشن گوئی، معروف ماہر علم نجوم سید علی زیدی کا کہنا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی اور عمران خان پاکستان کے لئے مفید ثابت ہوں گے، نئے ڈیمز اور صوبوں کی تعمیر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، تاہم اسمبلیوں کی حیثیت ختم ہوکر رہ جائے گی کیونکہ زیادہ تر ارکان اسمبلی جیلوں میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق معروف ماہر علم نجوم سید علی زیدی کی جانب سے تہلکہ خیر پیشن گوئیاں کی گئی ہیں۔ معروف ماہر علم نجوم سید علی زیدی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ناصرف اپنی مدت پوری کرے گی، بلکہ تحریک انصاف کے 2023ءمیں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بھی امکانات روشن ہیں۔ سید علی زیدی کہتے ہیں کہ خاتون اول بشریٰ بی بی اور وزیراعظم عمران خان پاکستان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔
علی زیدی کا کہنا ہے کہ اگلے 5 سالوں میں نئے ڈیمز کی تعمیر اور نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ تاہم اسمبلیوں کی حیثیت ختم ہوکر رہ جائے گی کیونکہ زیادہ تر اراکین اسمبلی جیلوں میں ہوں گے۔ سید علی زیدی کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی دل کی بیماری مزید بڑھے گی۔ ن لیگ کا پارٹی لیڈر شریف فیملی سے ہٹ کر نہ لیا گیا تو پارٹی ختم ہوجائے گی۔
میاں شہباز شریف پر بھی زوال کی کیفیت رہے گی اور ان کے زیادہ چکر جیلوں اور عدالتوں میں رہیں گے اور ان کے نااہل ہونے کے بھی امکانات ہیں۔ پیپلز پارٹی کے حوالے سے علی زیدی کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری گرفتار اور نااہل بھی ہوں گے جبکہ ان کی پارٹی کے اکثر و بیشتر رہنما گرفتار ہوں گے۔ اس کے علاوہ دوسرے ممالک سے بھی آصف علی زرداری کے ساتھیوں کی گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔
موجودہ حکومت کے حوالے سے علی زیدی کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری مزید بڑھے گی اور سارا سال حکومت کو اس صورتحال کے دباو کا سامنا رہے گا، تاہم بھارت کے ساتھ تعلقات اور تجارت میں بہتری آئے گی۔ دوسرے ممالک پاکستان کے ساتھ نرم پالیسیاں اپنائیں گے اور پاکستان خارجہ پالیسی مضبوط کرے گا۔ علی زیدی کہتے ہیں کہ حکومت ارکان کی بھی گرفتاریوں کا امکان ہے تاہم موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور قانون ساز ادارے مزید مضبوط ہونگے۔ جبکہ وزیراعظم عمران اور خاتون اول بشریٰ بی بی پاکستان کیلئے بابرکت ثابت ہوں گے۔
685