پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کا امکان 259

پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کا امکان

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) پاکستان کے موجودہ حالات اس حد تک مخدوش ہو چکے ہیں کہ خدشہ ہے کہ پاکستان میں ایمرجنسی نافذ نہ کردی جائے کیونکہ اب مزید کسر باقی نہیں بچی۔ عمران خان کے زمانے کی ان کے قریبی دوستوں کی کرپشن جس روز عوام کے سامنے آگئیں، حیران کن صورتحال ہو گی۔ واضح رہے کہ اس معاملہ میں تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور متعلقہ افسران اور متعلقہ ہاﺅسنگ اسکیموں کے مالکان اس ضمن میں اپنے بیانات ریکارڈ کرواچکے ہیں اور یوں عثمان بزدار اور فرح گوگی کی کرپشن عمران خان کو مشکلات سے دوچار کرسکتی ہے۔ ایسا ہوا تو عمران خان تسبیح پھینک کر اور تمام گندگی کا ملبہ ان پر ڈال کر تحریک انصاف کو نئی طرز پر آگے بڑھائیں گے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ شہباز شریف پنجاب کے کامیاب ترین وزیر اعلیٰ تھے مگر آج ناکام ترین وزیر اعظم ثابت ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم بننے کے بعد اسٹاک ایکسچینج اور ڈالروں نے انہیں سلامی بھی دی مگر حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے انگاروں کا ہار اپنے گلے میں ڈال لیا ہے اور جس کی تپش نے انہیں جھلسا کر رکھ دیا ہے۔ ملکی مسائل ان کی توقعات سے کہیں زیادہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم پرفارم نہیں کر پا رہے۔ چین سے کئے گئے معاہدے سے کئے گئے معاشی معاہدے نے بھی مستقبل میں عوام کی کمر توڑ دینا ہے یوں مقتدرہ حلقہ ہوں یا عوام دونوں محوحیرت ہیں اور کنفیوژن کا شکار۔ حکومت کو احساس ہے کہ انہوں نے اقتدار حاصل کرکے خود کو مشکل میں ڈال لیا ہے اور رہی سہی کسر مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنا کر پوری کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں