پاکستان ٹائمز امریکہ کی مینجر مارکیٹنگ دانیہ واجد کے تایا اور نانا کا چند روز کے فرق سے انتقال ہو گیا، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ گزشتہ ہفتہ ان کے تایا ساجد مودی جو ”جہلم پوسٹ“ کے ایڈیٹر انچیف تھے اور ایک کہنہ مشق صحافی تھے، خالق حقیقی سے جا ملے جب کہ بروز 8 اگست ان کے نانا بھی ان سے جدا ہو گئے۔ پاکستان ٹائمز دانیہ واجد، ان کے والدین اور دیگر فیملی ممبران سے اظہار تعزیت کرتا ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام پر سرفراز فرمائے اور اہل خانہ اور خاندان کے دیگر افراد کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
٭….٭….٭
502