115

پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف قرض کیلئے مددگار، آدھی آمدنی سود ادائیگی پر خرچ ہوگی، موڈیز

اسلام آباد (فرنٹ ڈیسک) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کے لئے مذاکرات میں مددگار ثابت ہوگا تاہم حکومت کا آدھے سے زیادہ ریونیو سود کی ادائیگی پر خرچ ہوگا۔ مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناﺅ دوبارہ پیدا ہو سکتا ہے۔ موڈیز کے مطابق مہنگائی کا اصلاحات کے پروگرام پر اثر ہو سکتا ہے۔ پاکستان نے شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد رکھ کر آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ریٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ مالی استحکام کے لئے ٹیکسوں میں اضافے اور شرح نمو پر انحصار کیا گیا ہے۔ اصلاحات پر قائم رہنا بجٹ اہداف کے حصول کے لئے اہم ہو گا جب کہ حکومت کے پاس مضبوط الیکٹورل مینڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اصلاحات پر عمل مشکل ہو سکتا ہے۔ موڈیز کے مطابق ریونیو میں 40 فیصد اضافہ ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے ہے۔ توانائی کے شعبے میں 1.4 ٹریلین روپے سبسڈی ظاہر کرتی ہے کہ اس شعبے میں اصلاحات محدود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں