254

پاکستان: کراچی میں 22 سالہ طالبلعم میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس رپورٹ

کراچی: شہر میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہوگیا۔
کراچی میں 22 سالہ طالبعلم کو ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسز اوجھا کیمپس کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرلیا گیا، مشتبہ شخص کے لیے گئے ٹیسٹ کے نمونے اسلام آباد نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ بھجوا دیے گئے ہیں۔
ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس کے ذرائع کا ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 22 سالہ طالبعلم جس کا تعلق کراچی سے ہے، کو کورونا وائرس کی علامات کی بنیاد پر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں