744

پاکستان کو فوجی کیمپ پر حملے کی قیمت چکانی پڑے گی، بھارت کی گیڈر بھبکی

نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان نے مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملے کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ان حملوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
بھارت نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاو¿نی پر حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کردیا ہے، بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملوں میں کالعدم جیش محمد شامل ہے جب کہ حملہ آوروں کو مقامی طور پر بھی مدد فراہم کی گئی۔
بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس بات کے تمام ثبوت فراہم کریں گے کہ حملہ آوروں کو پاکستان سے مدد فراہم کی گئی، تمام شواہد کو جمع کرلیا گیا ہے اور ہمیشہ کی طرح ہم حملوں کے ثبوت پاکستان کو فراہم کریں گے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی حملوں کے ذمہ دار آج بھی پاکستان میں آزاد گھوم رہے ہیں تاہم پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں فوجی چھاو¿نی پر حملوں کی قیمت چکانا پڑے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا تھا جب کہ اس سے قبل بھارتی چھاو¿نی سنجوان پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں