459

پنجابی طلبہ تنظیموں (PSA NSSO SPSA) سے وابستہ مرکزی عہدیدار و رہنماءگریجوئیٹز کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

اسلام آباد: کوہسار مری کی پرفضاءمقام پہ پنجابی طلبہ تنظیموں (PSA NSSO SPSA) سے وابستہ مرکزی عہدیدار و رہنماءگریجوئیٹز کے اعزاز میں عید ملن پارٹی دی گئی۔ عید ملن پارٹی میں پاکستان بھر سے کثیر تعداد میں اینے دور کے مرکزی رہنما گریجوئیٹز نے شرکت کی۔ عید ملن پارٹی میں بہت خوب تواضع اور رہائش کا بہت اعلیٰ انتظام کیا گیا اور اعزازی شیلڈڑ دی گئیں۔ عید ملن پارٹی میں بہت سارے موضوعات اور بالخصوص ملکی موجودہ صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ملکی موجودہ صورتحال میں پنجابی طلبہ تنظیموں سے وابستہ گریجوئیٹز ملکی تعمیر و ترقی، بین الصوبائی ہم آہنگی پیدا کرنے، پنجاب اور پنجابیوں کے مسائل تحفظات و خدشات کو دور کرنے کیلئے مناسب کردار ادا کریں گے۔ پنجابی گریجوئیٹز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور ملکی مسائل پہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے ڈاکٹر انصر جمیل کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں