649

پیار میں کئی بار دھوکا کھایا؛ شاہد کپور کا بیوی کے سامنے اعتراف

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اپنی بیوی میرا راجپوت کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پیار میں کئی بار دھوکا کھایا ہے۔
شاہد کپور میڈیا کے سامنے کئی بار اپنی اہلیہ میرا راجپوت سے محبت کا اظہار کر چکے ہیں لیکن میرا سے محبت کے باوجود شاہد آج تک کرینہ کپور کو بھلا نہیں سکے ہیں جس کا ثبوت چند روز قبل دیکھنے میں آیا جب ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے میرا راجپوت کے سامنے اعتراف کیا کہ انہیں پیار میں دھوکا ملا ہے۔

پیار میں دھوکا کھانے سے متعلق پوچھے گئےسوال پر شاہد نے کہا مجھے یقین ہے ایک لڑکی نے مجھے دھوکا دیا ہے جب کہ دوسری پر مجھے شبہ ہے لیکن وہ ان دونوں کے نام نہیں بتاسکتے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں پوچھے جانے والے سوال کہ وہ کون مشہور شخص ہے جو تقریبات میں بہت زیادہ بور ہوتے ہیں کے جواب میں میرا نے اپنے شوہر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ شاہد بہت ہی بور شخص ہے جس پر شاہد نے اپنی بیوی کو گھور کر غصے سے دیکھا۔جس پر میرا نے کہا وہ مذاق کررہی تھیں۔

واضح رہے کہ شاہد اور کرینہ کپور کے درمیان تعلقات کا علم پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو ہے۔تاہم دونوں نے اچانک اپنی راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد شاہد کپور نے میرا راجپوت کے ساتھ اور کرینہ نے سیف علی خان کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں