316

پیل میں کمیونٹی کی سلامتی کو مستحکم کرنے کیلئے 20 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری

مسی ساگا (پ ر) اونٹاریو حکومت، پولیس افسران کو معاشرے میں پولیس کی کارروائیوں کو بڑھانے، بندوق اور گروہی تشدد کا مقابلہ کرنے اور گلیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے درکار اوزار اور ذرائع مہیا کرنے کے لئے پیل ریجنل پولیس کو 20.5 ملین ڈالر فراہم کررہی ہے۔ پریمیئر، ڈگ فورڈ نے کہا کہ ”ہماری حکومت اپنی استطاعت کے مطابق اسلحہ اور گروہی تشدد کے خلاف لڑائی کے لئے اور محفوظ معاشرے کی تعمیر کے لئے ہر ممکنہ اقدام کررہی ہے“۔ ”آج ہم اپنے وردی پہنے ہوئے خواتین و حضرات کو بے قابو مجرموں کو نشانہ بنانے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے قید کرنے کے لئے جو کہ ان کا اصل ٹھکانہ ہے، مزید ذرائع مہیا کررہے ہیں“۔ رقم کا ایک حصہ پیل ریجنل پولیس کے کمیونٹی موبیلائزیشن پروگرام کو دیا جائے گا۔ یہ اقدام ان چھوٹی ٹیموں کو پولیس افسران سونپتا ہے جو سماجی ارکان کے ساتھ مل کر عوام کی سلامتی بشمول گردونواح کے پہرے، ٹاﺅن ہال کے اجلاس اور ثقافتی سماجی پہنچ کے منصوبوں میں کام کرتے ہیں۔ یہ اقدام صوبے کی اس 195 ملین ڈالر کی کل سرمایہ کاری کا حصہ ہے جو کہ صوبہ آنے والے تین سالوں میں اپنی کمیونٹی سیفٹی اینڈ پولسنگ (سی سی پی) گرانٹ پروگرام کے زمرے میں کررہا ہے جس کا اعلان پچھلے ماہ کیا گیا تھا۔ سالیسیٹر جنرل، سلویا جونز نے کہا ”ہماری پولیس اور ان کے ساتھی ادارے بہتر جانتے ہیں کہ اپنی کمیونٹیز میں جرائم سے نمٹنے کے لئے انہیں کیا درکا رہے۔ پیل ریجن میں کی جانے والی ہماری آج کی سرمایہ کاری، ہمیں صف اوّل کے اضافی افسران کی صف بندی میں اور جب اور جہاں پر نہایت ضروری ہو وہاں پر عملی اقدام کرنے میں مدد دے گی۔ مزید برآں رقم کی متوازن اور مسلسل فراہمی پیل ریجنل پولیس کی اسلحہ اور گروہی تشدد کے خلاف لڑائی میں مدد دے گی جو اونٹاریو کی گنز، گینگز اینڈ وائلینس ریڈکشن اسٹریٹیجی کا حصہ ہے۔ دونوں اقدامات اونٹاریو کی اس سرمایہ کاری پر مبنی ہیں جس کے تحت اونٹاریو نے اونٹاریو فائر آرم پیل ٹیم ان پیل ریجن کے قیام کی ذمہ داری پہلے ہی قبول کر رکھی ہے۔ جو آتشی اسلحہ کے حملوں میں ملوث افراد کے خلاف اس سال سے، گریٹر ٹورانٹو ایریا میں مقدمات چلانے پر اپنی توجہ مرکوز کرے گی۔ اٹارنی جنرل ڈگ ڈاﺅنی نے کہا کہ ”ہم پیل ریجن اور اونٹاریو بھر میں دیگر کمیونٹنیز میں، نوجوانون اور کمزور افراد کو اپنا نشانہ بنانے والے کا شکار کرنے والے گروہوں کے خلاف مقامی لڑائی کو بتدریج بڑھا رہے ہیں“۔ ”ہم مقامی پولیس اور ماہرین وکلاءکی مدد کرکے خاندانوں اور کمیونٹیز کو محفوظ رکھنے کے لئے پرعزم ہیں“۔ پیل ریجنل پولیس چیف، نشن ڈاریاپا نے کہا کہ ”عوامی سلامتی، پیل ریجن پولیس کی اوّلین ترجیح ہے“۔ ”صوبے کی جانب سے رقم کی فراہمی ہمیں اسلحہ اور گروہی تشدد میں کمی اور اس کے خاتمے کی جامع حکمت عملی میں مدد دے گی۔ ہم اپنی کمیونٹی میں اس سنگین خطرے کے بارے میں اپنے ردعمل کو بڑھانے کی جانب کوشاں ہیں“۔ پیل ریجنل چیئر، نینڈو ایانیکا نے کہا کہ ”میں اپنے بورڈ کے ساتھیوں کی جانب سے پریمیئر اور صوبائی حکومت کا پیل ریجنل پولیس کو بڑھتے ہوئے اسلحہ اور گروہی تشدد سے نمٹنے کے لئے درکار ذرائع میں سرمایہ کاری کرنے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں“۔ ”آج کا اعلان اس بات کی ا یک اور مثال ہے کہ ہم کس طرح اپنے صوبائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنے رہائشیوں کے لئے ایک محفوظ اور صحت مند معاشرے کی یقین دہانی کے لئے کام کررہے ہیں“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں