لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راو¿نڈر نے کہا کہ میرے خاندان کا تعلق بھارت سے ہے، کراچی میں اتنی مہمان نوازی اور خاطر داری ہوئی کہ تاثر یکسر تبدیل ہوکر رہ گیا، ایک بھارتی ہوتے ہوئے یہ دورہ یادگار رہا، کراچی میں اندازہ ہوا کہ پاکستانی کرکٹ کے حوالے سے کتنے پ±رجوش ہیں۔ سمت پٹیل نے کہا کہ پی ایس ایل کا شمار دنیا کی بہترین لیگز میں ہوتا ہے۔
خاص طور پر بولنگ کا معیار بہت شاندار ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی کی طرح ہے، ٹیم اور کھلاڑی صرف جیت کا عزم لے کرمیدان میں اترتے ہیں، یاد رہے کہ سمت پٹیل لیسٹرشائر میں پیدا ہوئے لیکن ان کے خاندان کی جڑیں بھارت میں ہیں۔
573