پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی، ”کینیڈین اوورسیز پرائیڈ آف پاکستان“ کی خصوصی تقریب 214

پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی، ”کینیڈین اوورسیز پرائیڈ آف پاکستان“ کی خصوصی تقریب

مسی ساگا (پ ر) پاکستان میں صوبہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی عظیم الشان کامیابی پر کینیڈین اوورسیز پرائیڈ آف پاکستان “COPP” کی جانب سے مسی ساگا میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں کینیڈین اوورسیز پرائیڈ آف پاکستان کے پریزیڈنٹ کرنل سہیل انور، وائس پریزیڈنٹ عامر خان، جمیلہ پانیزئی اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے پنجاب میں پی ٹی آئی کی واضح جیت کو جمہوری عمل کا اہم سنگ میل قرار دیا اور اس اہم سیاسی مرحلے کی جذبہ حب الوطنی اور قومی ذمہ داری کے ساتھ تکمیل پر پاکستانی قوم کو مبارکباد کا مستحق ٹھہرایا۔ تقریب میں ریئلٹر بروکر شکیل عالم، سعد عزیز، احسان الحق مرزا، جہاں آرا، عدنان فاروق، ریاض چودھری، ڈاکٹر صادق حسن، انیلہ احمد اور فرح دیبا نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سی او پی پی کے دیگر ارکان ڈاکٹر طارق احمد، ڈاکٹر فریال، عمار زیدی، ظفر ملک اور کیپٹن اسماعیل کو بذریعہ فون کارروائی سے آگاہی حاصل رہی۔ تقریب کے شرکاء نے پی ٹی آئی کی قیادت پر قوم کے غیرمتزلزل اعتماد اور جیت پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا، تقریب میں 22 جولائی کو پنجاب میں انتخابی عمل بخیروخوبی مکمل ہونے کے بعد پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایک خصوصی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اختتام پر ملکی ترقی کیلئے خصوصی دعائوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں