387

چند دانتوں کی بجائے پوری بتیسی صاف کرنے والا روبوٹ ٹوتھ برش

ہانگ کانگ: دانتوں میں برش کے دوران اکثر دفعہ پچھلے دانت اچھی طرح صاف ہونے سے رہ جاتے ہیں۔ اب اس مسئلے کے حل کے طور پر ایک خودکار ٹوتھ برش تیار کیا گیا ہے جس میں کئی چھوٹے برش ہر دانت تک پہنچ کر اس کی گہری صفائی کرتے ہیں۔
دوسری جانب ہم دانت صاف کرتے ہوئے دانتوں کے اہم حصے یعنی مسوڑھوں کو فراموش کردیتے ہیں جبکہ کلین فریک مسوڑھوں کی اچھی طرح صفائی کرتا ہے۔
اب اس ٹوتھ برش کی ساخت بھی دیکھ لیجئے۔ یہ گھوڑے کی نعل کی طرح خمیدہ ہے جو اوپر اور نیچے کے دانتوں سے گویا چپک جاتا ہے اورانہیں گہرائی سے صاف کرتا ہے۔ اب ہر دانت کے لحاظ سے برش کی لمبائی اور چوڑائی کو بنایا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دانت آگے اور آخری کنارے تک کے دانت اچھی طرح صاف ہوجاتے ہیں اور سارا میل کچیل اتر جاتا ہے۔
کلین فریک کی بدولت ہر دانت پر اس کےلحاظ سے دباو¿ پڑتا ہے اور دانتوں یا مسوڑھوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ اس طرح دانتوں کی بہتر صفائی ہوجاتی ہے۔ برش طبی معیار کے سلیکون اور نائلون پر مشتمل ہیں جو دانتوں کو گہرائی سے صاف کرتے ہیں۔ اس کے خمیدہ برش دانتوں کو دائیں، بائیں اور اوپر سے اچھی طرح صاف کرتے ہیں۔
اب اس کی صفائی کے وقت کی بعد ہوجائے اگر آپ کلین فریک استعمال کرتے ہیں تو آپ کے دانت صرف 30 سیکنڈ میں مکمل طور پر صاف ہوجاتے ہیں۔ اس طرح بہت دیر تک برش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس کے لیےآ پ کو برش ہلانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد اسے آپ 25 مرتبہ دانت صاف کرسکتے ہیں۔
ایک برش کی قیمت 99 ڈالرہے جس کی فروخت عنقریب شروع ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں