650

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا

لاہور: چیف جسٹس اف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار بھی پاکستان سپر لیگ تھری کا میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار قذافی سٹیڈیم کے وی آئی پی انکلوڑر میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کیساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے وی آئی پی انکلوڑر سے پاکستان سپر لیگ تھری کا اہم ترین میچ دیکھا جو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا۔ اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیف جسٹس پاکستان کو خاص طور پر میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں آنے کی دعوت دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں