شکاگو (پاکستان ٹائمز) 14 اگست 2019ءکو شکاگو ڈیلی سینٹر کے باہر جشن آزادی پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی جس کا اہتمام قونصل جنرل شکاگو کی جانب سے کیا گیا تھا۔ تقریب میں منتخب افسران کے نمائندگان، کانگریس مین اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔ اس موقع پر امریکہ اور پاکستان کے ترانے پڑھے گئے اور پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ بعدازاں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے سال 2019ءکی جشن آزادی کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی سے منسوب کیا گیا ہے۔ نائب قونصل جنرل رابعہ شفیق نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض عریشہ نے نہایت خوبصورتی سے ادا کئے۔
532