کارٹونسٹ جاوید اقبال سے میڈیا اور کمیونٹی کی ملاقات 252

کارٹونسٹ جاوید اقبال سے میڈیا اور کمیونٹی کی ملاقات

مشہور کارٹونسٹ جاوید اقبال کی ٹورنٹو آمد کے موقع پر بدر منیر چوہدری نے مہمان کے اعزاز میں ایک ”میٹ اینڈ گریٹ“ کا اہتمام ”کڑاہی پوائنٹ اوک ول“ میں کیا۔ جس میں جاوید اقبال کے کارٹونز کی نمائش کے حوالہ سے ایک تقریب 18 ستمبر بروز اتوار صبح 11 بجے تا شام 7 بجے تک میپل بینکوئیٹ ہال 1325 ایلنگٹن ایونیو مسی ساگا میں منعقد ہونے جارہی ہے، کی بابت میڈیا، اسپانسرز اور عمائدین شہر کو بتایا گیا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کارٹورنسٹ جاوید اقبال پبلک سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کے بنائے گئے 22 ہزار کارٹونوں میں سے سلیکٹڈ کئے گئے کارٹون کی نمائش کی جائے گی اور وہ اس تقریب میں اظہار خیال بھی کریں گے۔ یہ ایک فری تقریب ہے، تمام کمیونٹی کو دعوت دی گئی ہے، مشہور سنگر امانت علی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں