251

کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جا پہنچا

کراچی: شہر میں پارہ مزید اضافے سے 41 ڈگری کو چھو گیا اور دن کو لو کے تھپیڑے چلتے رہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز کراچی میں گرم دن ریکارڈ ہوا اور پارہ مزید اضافے سے 41 ڈگری تک جا پہنچا، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ مکمل ہیٹ ویو کے خطرات ٹل گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 3 روز تک گرمی کے اثرات برقرار رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شام جذوی طور پر بحال ہونے والی سمندری ہوائیں اتوار کی صبح پھر معطل ہوگئیں اور متبادل سمت مغربی اور شمال مغربی سمت کی گرم اور خشک ہواو¿ں نے شہر کا رخ کیا، جس کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلتے رہے، سمندر کی جنوب مغربی ہواو¿ں کی بندش اور تیز دھوپ کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ پارہ مزید ایک ڈگری اضافے سے 41 ڈگری کو چھوگیا، اور کم سے کم درجہ حرارت بھی ایک ڈگری مذید اضافے سے 24 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
معتدل ہیٹ ویو کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب دوسرے روز بھی کمی سے 12 فیصد ریکارڈ ہوا جس کی وجہ سے ماضی کی طرز پر مکمل ہیٹ ویو کے خطرات ٹل گِئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں