278

کورونا وائرس ؛ امریکا میں ایک دن میں 1800 سے زائد ہلاکتیں

نیویارک سٹی: امریکا میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 858 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے 808 ہلاکتیں صرف نیویارک میں ہوئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس امریکا میں مسلسل تباہی مچا رہا ہے، مہلک وائرس کی وبا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 858 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ سب سے زیادہ خراب صورت حال نیویارک میں ہے جہاں 808 افراد ہلاک ہوئے۔
یہ خبر پڑھیں : رومانیا میں ایک ہی میٹرنٹی ہوم کے 10 نوزائیدہ بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق
امریکا میں کورونا وائرس وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 33 ہزار سے زائد نئے مریض سامنےآئے ہیں جب کہ امریکا میں کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 416 ہوگئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روکنے کی دھمکی دے دی
واضح رہے کہ دنیا بھر کے 212 ممالک اور علاقوں میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے اور 13 لاکھ 17 ہزار 130 افراد پر حملہ کرکے بیمار کرچکا ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 74 ہزار 304 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں